فیض ٹی وی اور فیض عوام کی تیسری سالگرہ اور جشن آزادی کی پر وقار تقریب۔

یکجہتی کے ساتھ اس ملک کو ترقی کے راستوں پر گامزن کریں گے۔ڈاکٹر فاروق ستار تقریب میں ڈاکٹر فاروق ستار کی بطور مہمان خصوصی شرکت۔

کراچی (نمائندہ ہم سماج پاکستان ) جشن آزادی پاکستان کے موقع میں فیض ٹی وی نیٹ کے دفتر میں 76 واں جشن آزادی پاکستان منایا گیا اس پروقارتقریب میں چودہ اگست کی پرچم کشائی کے بعد فیض ٹی وی نیٹ ورک اور روزنامہ فیض عوام کی تیسری سالگرہ کا کیک کاٹا گیا جس میں سینئر ڈپٹی کنوینئر ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر فاروق ستار نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔تقریب میں رہنما ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر فاروق ستار , شاہد علی بھٹو سی او او الفیض گروپ , نازیہ علی سی او او فیض ٹی وی نیٹ ورک , خورشید عباسی ایڈیٹر روزنامہ فیض عوام سمیت الفیض بلڈرز , فیض ٹی وی نیٹ ورک اور روزنامہ فیض عوام کے تمام ملازمین نے شرکت کی۔ڈاکٹر فاروق ستار نے اپنے بیان میں فیض ٹی وی نیٹ ورک اور روزنامہ فیض عوام کے کامیابی کے تین سال مکمل ہونے پر بہت مبارکباد پیش کی جبکہ فیض عوام کے ABC ہونے کی بھی خصوصی مبارکباد کی۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے اپنے بیان میں کہا کہ اب اس ملک سے لسانیت کی بنیاد پر نفرت ختم ہونی چاہئے ہمیں سب کو مل جھل کر پیار سے رہنا ہے۔یہ آزادی آسانی سے حاصل نہیں ہوئی ہے ہمیں ان قربانیوں کو یاد رکھتے ہوئے نوجوان نسل کیلئے تعلیم اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔شاہد علی بھٹو, نازیہ علی اور خورشید عباسی نے بھی جشن آزادی پاکستان کی مبارکباد دیتے ہوئے فیض ٹی وی اور فیض عوام کی تیسری سالگرہ پر خوشی کا اظہار کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Share via
Copy link