پاکستان مختلف ثقافتوں کا گل دستہ۔|تحریر: سعدیہ معظم
پاکستان کو مختلف ثقافتوں کا گل دستہ کہاجائے توغلط نہ ہوگا۔ہر رنگ ونسل کے لوگ اور ان کے ثقافتی ڈھنگ اس ملک کی رعنائی کوچارچاند لگادیتی ہے۔ میرا تعلق بلوچستان کے دارلخلافہ کوئٹہ سے ہے یوں کہہ لیں میری جڑیں سنگلاخ چٹانوں میں پیوست ہیں ۔شادی بیاہ اور خوشی کےموقع پر بجتا ڈھول اور ڈھول کی تھاپ پر اتن اور چاپ دیکھنا مجھے بے سدھ کر دیتا ہے ۔بچپن سے اتن اور چاپ دیکھنے کی وجہ سے کافی حد تک سیکھا بھی ۔ پھر زندگی کی دھارا میں بہتے بہتے کراچی پہچنے اور وہاں سے منزل اسلام آباد ٹہری ۔برسوں بیت گئے حالات اور واقعات نے خوشی کو کہیں محصور کردیا کہتے ہیں نا جہاں کا خمیر ہو وہ اٹھتا ضرور ہے ۔مجھے بھی جیسے ہی 17 جولائی 2023 پختون کلچر شو کے بارے میں پتا چلا اور اس شو کے آرگنائزر ذیشان صاحب نے … Read More