پالف کا دوسری بین الاقوامی علامہ اقبال کانفرنس کے انعقاد کا اعلان۔
ہم سماج پاکستان ( رپورٹ سیدہ ایف گیلانی ) پاکستان آسٹریلیا لٹریری فورم (پالف) انکارپوریٹڈ نے دوسری بین الاقوامی علامہ اقبال کانفرنس کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔یہ کانفرنس دو مراحل پر مشتمل ہو گی۔
ورچوئل کانفرنس: ۶ ستمبر ۲۰۲۵
بالمشافہ کانفرنس ایڈیلیڈ: ۹ نومبر ۲۰۲۵
یہ تاریخی علمی و ادبی کانفرنس علامہ محمد اقبالؒ کی فکری میراث کو عالمی سطح پر فروغ دینے کے کے عزم کی علامت ہے۔ اس کانفرنس کا مقصد دنیا بھر سے دانشوروں، شعراء، اور محققین کو یکجا کرنا ہے تاکہ اقبال کی فکر کی عصر حاضر میں اہمیت کو تعلیم، تہذیبی شناخت، اور عالمی امن جیسے موضوعات پر زیر بحث لایا جا سکے۔
معروف مقررین میں شامل ہیں
پروفیسر ڈاکٹر رئیس احمد صمدانی، پروفیسر ڈاکٹر محمد رفیق خان، ڈاکٹر عبدالروف رفیقی (ڈائریکٹر، اقبال اکیڈمی پاکستان)، ڈاکٹر شیر علی، ڈاکٹر تقی عابدی سید (کینیڈا)، محترمہ غوثیہ سلطان نوری (امریکہ)، طارق محمود مرزا (آسٹریلیا)، سیدہ ایف. گیلانی (آسٹریلیا)، ڈاکٹر عابد شیروانی ایڈووکیٹ، ڈاکٹر عادل سعید قریشی، ڈاکٹر تمنا شاہین (بھارت)، ڈاکٹر رحیلہ بی بی، ڈاکٹر شگفتہ فردوس، ڈاکٹر یاسمین کوثر، اور ڈاکٹر ریاض توحیدی (کشمیر)۔
پالف کے صدر ڈاکٹر افضل رضوی نے کہا
یہ دو حصوں پر مشتمل بین الاقوامی کانفرنس ایک ایسا عالمی پلیٹ فارم مہیا کرے گی جو ثقافتی مکالمے کو فروغ دینے اور علامہ اقبال کے آفاقی پیغام کو مزید گہرائی سے سمجھنے کا موقع فراہم کرے گی۔
جب کہ پالف کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد محسن علی آرزوؔ نےکانفرنس کے مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ
کانفرنس کا آن لائن حصہ عوام کے لیے کھلا ہوگا اور زوم کے ذریعے قابل رسائی ہوگا، جس سے دنیا بھر کے ناظرین کو اس اہم علمی اجتماع میں شرکت کا موقع ملے گا۔