سابق ممبر قومی اسمبلی اور ہم سماج پاکستان کے سی ای او ارشد قریشی کے خالہ زاد بھائی محمد عرفان خان امریکہ میں انتقال کرگئے ۔
امریکہ (ہم سماج پاکستان ) سابق ممبر قومی اسمبلی اور بلدیہ غربی کے سابق چئیرمین محمدعرفان خان امریکی ریاست کینکٹی کٹ میں انتقال کرگئے۔ محمد عرفان خان 1988 میں بلدیہ غربی کے چئیرمین منتخب ہوئے اور 1990 میں کراچی کے حلقہ این اے 184 غربی سے پچاس ہزار سے زائد ووٹ لے کر پی ڈی اے کے امیدوار عبدالغنی کو شکست دی ۔
محمد عرفان خان ہم سماج پاکستان کے سی ای او اور بانی و سربراہ انٹرنیشنل ریڈیو لسنرز آرگنائیزیشن پاکستان ارشد قریشی کے خالہ زاد بھائی اور ان کے بڑے بھائی کے برادرِ نسبتی تھے ۔ وہ طویل عرصے سے سیاست سے کنارہ کشی کرکے امریکہ کی ریاست کینکٹی کٹ میں مقیم تھے اور گذشتہ دنوں مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئے۔
مرحوم کی نمازِ جنازہ کل بروز منگل بعد نمازِ ظہر مسجد 56 کاٹیج اسٹریٹ کنیکٹی کٹ امریکہ میں ادا کی جائے گی جب کہ تدفین کینکٹی کٹ کے اینفیلڈ قبرستان میں کی جائے گی۔