ہمیں تحریرکیسے بھیجیں

مضمون ان ہدایات کے مطابق بھیجیں تاکہ آپ کا بھیجا گیا مضمون جلد شائع کیا جا سکے۔ ان ہدایات کے آخر میں برقی پتے دیے گئے ہیں جن پر مضمون بھیجا جانا چاہیے۔ اگر آپ کا برقی خط کا عنوان اردو میں ہے تو خودکار نظام آپ کو غلطی سے ایک تیکنیکی مسئلہ کا پیغام بھیج سکتا ہے۔ اسے نظرانداز کردیں ۔ مضمون صرف ایک مرتبہ ہی بھیجیں اور بھیجنے سے پہلے اسے کم از کم دو مرتبہ خود پڑھ کر اسے مکمل کریں۔تحریر کی طوالت 600 سے 1200 الفاظ کے درمیان ہونی چاہیے۔ بعض صورتوں میں استثنا دیا جا سکتا ہے۔

یاد رہے کہ مضمون کا عنوان لگانا، تحریر میں موجود غلطیاں درست کرنا، غیر مہذب یا غیر اخلاقی مواد کو حذف کرنا، ایسا مواد جو کہ ادارتی پالیسی کے خلاف ہو، اسے حذف یا تبدیل کرنا اور بات کو واضح کرنے کے لئے متن میں تبدیلی کرنا، کسی بھی ایڈیٹر کا اختیار ہوتا ہے۔ اگر آپ ایڈیٹر کے اس اختیار سے متفق نہیں ہیں تو، براہ کرم اپنا مضمون کسی اور جگہ شائع کرنے کے لئے بھیجیں، ہم اسے شائع کرنے سے قاصر ہیں۔

 مضمون لکھنا ایک بڑی ذمہ داری ہے اور مضمون بھیجتے ہوئے آپ اس بات کے بارے میں سوچ لیں کہ آپ کو اس مضمون پر آنے والے اچھے یا برے عوامی تاثرات یا قانونی کارروائی کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔ اس لئے خوب سوچ سمجھ کر مضمون لکھیں۔ ہم سماج پاکستان کی ادارتی ٹیم ایڈیٹنگ کرتے ہوئے حتی المقدور کوشش کرتی ہے کہ مضمون میں موجود ایسا مواد ٹھیک کر دیا جائے جو پریشان کن ثابت ہو سکتا ہے۔ مضمون بھیجنے سے پہلے خوب غور کر لیں کیونکہ عام حالات میں مضمون شائع ہونے کے بعد سائٹ سے ہٹایا نہیں جائے گا۔

اگر آپ کسی دوسرے مصنف کے مضمون کا جواب لکھ رہے ہیں، یا حالات حاضرہ پر عمومی تبصرہ کر رہے ہیں تو اس فرد کو نشانہ بنانے کی بجائے اس کے موقف پر بات کریں۔ مضمون میں اگر کسی کی کردار کشی کا پہلو ہو تو اس کے شائع ہونے کا امکان بہت کم ہے۔

مضمون میں اگر آپ کسی واقعے، فرد یا جگہ وغیرہ کا ذکر کر رہے ہیں تو پہلے کسی ماخذ سے اپنے بیان کی درستی کا یقین کر لیں۔

اگر آپ کا ہم سماج پاکستان پر پہلے کوئی مضمون شائع نہیں ہوا ہے تو پھر مندرجہ ذیل ہدایات پر عمل کریں۔

مضمون برقی خط (ای میل) یا مائیکروسافٹ ورڈ فارمیٹ میں ہو۔ برقی خط کے اندر لکھا گیا مضمون ہمارے لیے سب سے آسان ہوتا ہے۔ آپ اپنے کمپیوٹر یا موبائل فون پر ایمیل میں ہی مضمون لکھیں اور بھیج دیں۔ ایم ایس ورڈ میں مضمون لکھ کر فائل منسلک کرنے کی صورت میں مضمون کا کچھ تعارف ایمیل کے متن میں شامل ہونا چاہیے تاکہ منسلک فائل کھولے بغیر ہمیں پتہ چل سکے کہ مضمون کس موضوع پر ہے اور اس کا معیار کیا ہے۔ ان پیج کے ٹیکسٹ کو آپ اس لنک پر کلک کر کے یونیکوڈ ٹیکس میں تبدیل کر سکتے ہیں، جو آپ ہمیں اپنے برقی خط میں کاپی پیسٹ کر سکتے ہیں۔

ضروی ہدایت ۔
یاد رہے ہمیں ان پیج میں کی شکل میں ہمیں مضامین یا رپورٹس ارسال نہ کریں۔ ان پیج اخبارات کے لیے مضامین شائع کرنے میں مددگار ہوتا ہے جب کہ ویب سائٹ کے لیے مشکلات پیدا ہوتی ہیں۔ ان پیج کو ہمیں یونیکوڈ کرنے میں یہ مشکلات پیش آتی ہیں کہ پورے مضمون کی سطریں ادھر ادھر ہوجاتی ہیں ۔

ادارہ کی یکم مئی ٢٠٢٢ تبدیل ہونے والی پالیسی کے مطابق کسی بھی لکھاری کے ایک ہفتہ میں دو بلاگ شائع کیے جائیں گے ۔ ایک ہفتہ میں دو سے زیادہ موصول ہونے والے بلاگ آئیندہ ہفتہ شائع ہوں گے۔

اگر آپ اردو میں لکھ رہے ہیں تو اس میں انگریزی جملوں کا استعمال قطعی نہ کریں، اگر کوئی انگریزی جملہ لکھنا ضروری ہو تو اس کو براہ راست اردو میں لکھ دیں ۔ فرض کریں آپ کو سبجیکٹ، کمنٹس،تھینک یو، گڈ آفٹر نون لکھنا ہے تو بجائے انگریزی کے اس طرح ہی لکھ دیں جس طرح ہم نےلکھا۔ غیر ضروری بریکیٹس ، لگانے ایک کے بجائے کئی نقطے لگانے سے گریز کریں ۔
مضمون کے ساتھ آپ کی ایک تصویر پاسپورٹ سائز منسلک ہونی چاہیے۔ شناختی کارڈ یا ڈرائیونگ لائسنس
یا اسٹوڈنٹ کارڈ یا جاب کارڈ وغیرہ کی ایک تصویر۔ فیس بک پروفائل کا لنک، رابطہ نمبر

ادارتی پالیسی

’ہم سماج پاکستان کی ادارتی پالیسی بالکل واضح ہے۔ دائیں اور بائیں کی کوئی قید نہیں۔ مذہبی اور غیر مذہبی نقطہ نظر پر کوئی پابندی نہیں۔ کسی سیاسی جماعت کی حمایت یا مخالفت کی بنیاد پر کوئی تحریر روکی نہیں جاتی۔ اظہار کی آزادی کا احترام کیا جاتا ہے۔ اظہا ر کی آزادی میں بنیادی مفروضہ یہی ہے کہ صحیح یا غلط ، دلیل سامنے آئے گی تو اس کے ردعمل میں موجود دلیل کو بھی سامنے آنے کا موقع ملے گا۔ ذہانت پر صحافی کا اجارہ نہیں۔ پڑھنے والا سب سے زیادہ ذہین ہے۔ وہ پڑھے گا۔ سوچے گا اور دلیل کو قبول یا رد کرے گا۔ اگر صحافی دلیل کو روک لے گا تو پڑھنے والے کو معلومات تک رسائی کے بنیادی حق سے محروم کرے گا۔ اس میں معمولی سی شرط یہ ہے کہ صحافت میں ناشائستہ لب و لہجہ اختیار نہیں کیا جا سکتا۔ کسی کو گالی نہیں دی جا سکتی۔ کسی مذہبی ، ثقافتی یا نسلی گروہ کے خلاف اشتعال نہیں پھیلایا جا سکتا۔ نفرت پھیلانے کی اجازت نہیں ہوتی۔ کسی کو جرم کی ترغیب دینے کی اجازت نہیں ہوتی۔ قانون شکنی کی حمایت نہیں کی جاتی۔ کسی جرم پر اکسانا اظہار کی آزادی میں شامل نہیں ہوتا۔

’ہم سماج پاکستان ‘ کو آپ کی تحریریں شائع کر کے خوشی ہو گی کیونکہ ہم چاہتے ہیں کہ ’ہم سماج پاکستان ‘ ایک ایسے آن لائن پلیٹ فارم کی صورت اختیار کر سکے جہاں پاکستان میں ہر طرح کی سوچ رکھنے والے کھلے دل و دماغ سے ایک پرامن اور مفید اجتماعی مکالمے کا حصہ بن سکیں۔

اشاعت کب ہو گی؟

مضمون بھیجنے کے بعد اس کی اشاعت کے لئے ہمیں فوراً میسینجر، واٹس ایپ یا فون پر پیغامات بھیجنے سے گریز کریں۔ اگر آپ کا مضمون معیاری ہے اس میں گرامر اور املا کی غلطیاں زیادہ نہیں تو آپ کا مضمون ضرور شائع ہوگا۔ اگر مضمون تین دن تک شائع نہیں ہو تو اس صورت میں آپ رابطہ کرسکتے ہیں۔

آپ ہمیں ان برقی پتوں پر مضمون ارسال کرسکتے ہیں ۔
editor@humsamaj.com
humsamaj@gmail.com