ریڈیو چین کی اردو سروس کے انسٹھ سال مکمل — انٹرنیشنل ریڈیو لسنرز آرگنائزیشن کی جانب سے مبارک باد

کراچی (نمائندہ خصوصی) — انٹرنیشنل ریڈیو لسنرز آرگنائزیشن کے سربراہ محمد ارشد قریشی نے ریڈیو چین کی اردو سروس کے انسٹھ سال مکمل ہونے پر ادارے کی پوری ٹیم کو مبارک باد پیش کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریڈیو چین کی اردو نشریات کا آغاز یکم اگست 1966 کو ہوا اور یہ سروس اپنی معیاری صحافت اور سامعین کے ساتھ مضبوط تعلق کی وجہ سے اردو دنیا میں ایک منفرد مقام رکھتی ہے۔

محمد ارشد قریشی نے مزید کہا کہ 1983 سے بطور مستقل سامع، ریڈیو چین کی اردو سروس نے ان کی معلومات میں اضافہ کیا اور دنیا کو سمجھنے کے نئے زاویے فراہم کیے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ ادارہ مستقبل میں بھی اردو سامعین کے لیے ثقافتی اور معلوماتی رابطے کا مستحکم پل ثابت ہوتا رہے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Share via
Copy link