نظم شکایت۔ | تحریر: مبینا خان
مجھے شکایت ہے اپنے والدین سے
جنہوں نے مجھے اس دُنیا میں جینا نہیں سکھایا
جنہوں نے مجھے یہ نہیں سکھایا کہ دنیا کتنی بے حس ہے
اس کے ساتھ ایسے چلنا ہے جیسے اس دُنیا کے لوگ ہیں
میں اپنی سادگی کے ساتھ اس دُنیا میں آگئی
مگر جب لوگوں کو پرکھا تو معلوم ہوا
لوگ ویسے نہیں جیسے دکھائی دیتے ہے
ہم سادہ مزاج لوگ ہیں
جو اس منافقت کے دور میں بہت پیچھے رہ گئے
اور تلاش کرتے رہے اپنی طرح کے لوگوں کو
مگر اس تلاش نے مجھے ان لوگوں سے ملوایا
جس سے مجھے یہ سیکھنے کو ملا
یہ دُنیا اور لوگ صرف ایک دھوکا ہے
جہاں ہم جیسے سادہ لوگ ان کے لیے ایک کھلونا ہیں
جہاں وہ ہمارے جذباتوں کے ساتھ کھیلتے ہیں
اور مذاق اڑاتے ہیں ہماری سادگی کا
یہ دُنیا مخلص لوگوں کے لیئے نہیں منافق لوگوں کے لئے ہے