عالمی برادری کی چین میں دستیاب مواقع سے توقعات ۔ || تحریر: زبیر بشیر، بیجنگ

رواں سال چین کی اصلاحات اور کھلے پن کی 45 ویں سالگرہ اور بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کی 10 ویں سالگرہ ہے۔ خصوصی اہمیت کے حامل اس سال میں ، چھٹی چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو  شیڈول کے مطابق 5 تاریخ کو شروع ہوئی۔ اس بار، چین کے صدر مملکت شی جن پنگ  نے سی آئی آئی ای کے مستقبل کی ترقی کے لئے جن توقعات کا اظہار کیا ہے وہ یہ ہیں: ” نئی ترقیاتی صورتحال تشکیل دینے کے لئے  ونڈو فنکشن کے قیام کو تیز تر کیا جائے”، “اعلیٰ معیار کے کھلے پن پر مبنی پلیٹ فارم کے کردار کو مکمل بروے کار لایا جائے”، اور “دنیا کو بہتر   بین الاقوامی پبلک گوز کی خدمات فراہم کی جائیں  “۔  “نئی ترقیاتی صورتحال تشکیل دینے کے لئے ونڈو فنکشن کے قیام کو تیز تر کرنے” کا مطلب ہے کہ سی آئی آئی ای چین کی بڑی مارکیٹ کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے بہتر کوالٹی اور اقسام کی مصنوعات فراہم کرے گی اور بین الاقوامی صنعتی اداروں کی جدت طرازی اور ترقی کے مواقع فراہم کرے گی۔ اس سال کی سی آئی آئی ای میں ، چین نے درآمدات کو فعال طور پر بڑھانے ، آزمائشی فری ٹریڈ زون اور ہائی نان فری ٹریڈ پورٹ جیسے زیادہ اعلیٰ معیار کے اوپن پلیٹ فارمز کی تعمیر سمیت متعدد  اقدامات کی تجویز پیش کی ، جو ملٹی نیشنل انٹرپرائزز کے لیے  بہتر ترقیاتی  کا تجربات لائیں گے اور سی آئی آئی ای  “اعلیٰ معیار کے کھلے پن کو فروغ دینے کے پلیٹ فارم کے طور پر اپنا کردار مکمل طور پر ادا کرےگی۔ سی آئی آئی ای عالمی مفاد میں ہے۔ مستقبل میں ، سی آئی آئی ای “دنیا کو بہتر بین الاقوامی  خدمات فراہم  کرےگی ” ، جس کا مطلب ہے حقیقی کثیر الجہتی پر قائم رہنا ہے۔ موجودہ سی آئی آئی ای میں ، چین نے شنگھائی میں “سلک روڈ ای کامرس” تعاون پائلٹ زون کی تعمیر کا اعلان کیا ، جس سے بہت سے ممالک کے لوگوں میں مزید امید پیدا ہوگی۔ اگلے پانچ سالوں میں چین کی اشیاء کی تجارت اور خدمات کی تجارت کا درآمدی اور برآمدی حجم بالترتیب 32 ٹریلین  اور 5 ٹریلین امریکی ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے۔ ہر  ایک آرڈر کے پیچھے  لوگوں کے معیار زندگی میں بہتری ہے۔ 

عالمی رہنماؤں نے چینی قیادت کے ساتھ ملاقاتوں میں چین میں موجود ترقیاتی مواقع میں دلچسپی ظاہر کی اور چین کے کھلے پن سے استفادہ کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔  کیوبا کے وزیر اعظم مریرو سے ملاقات کے دوران لی چھیانگ نے کہا کہ چین ہمیشہ کی طرح کیوبا کی سوشلسٹ تعمیر کی مضبوطی سے حمایت کرے گا،کیوبا کے امور میں مداخلت کی مخالفت اور کیوبا کی حمایت کرے گا اور کیوبا کے ساتھ “بیلٹ اینڈ روڈ” کی اعلیٰ معیار کی  تعمیر کو فروغ دینے کے لیے تیار ہے۔ چین۔ کیوباہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو مزید عملی اور گہرائی سے فروغ دیا جائے گا۔ سربیا کی وزیر اعظم برنابیک سے ملاقات کے دوران لی چھیانگ نے کہا کہ چین “بیلٹ اینڈ روڈ”کے وسط مدتی ایکشن پلان پر عمل درآمد کے لیے سربیا کے ساتھ مل کر کام کرنے، مختلف شعبوں میں باہمی فائدہ مند تعاون کو  وسعت دینے اور چین۔سربیا جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو نئی بلندی تک پہنچانے  کے لیے تیار ہے۔  قازقستان کے وزیر اعظم سیملوف سے ملاقات کرتے ہوئے لی چھیانگ نے کہا کہ چین قازقستان کے ساتھ  روایتی دوستی، اعلیٰ سطحی باہمی اعتماد اور مشترکہ مستقبل پر مبنی  تصورات کے ساتھ باہمی تعاون کو فروغ دیتا رہے گا  اور جدیدیت کی راہ پر ہاتھ سے ہاتھ ملا کر آگے بڑھنے کا خواہاں ہے۔ 

چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو نے  بین الاقوامی خریداری، سرمایہ کاری کے فروغ، افرادی تبادلوں اور کھلے تعاون کے لئے ایک پلیٹ فارم کا کردار نبھایا ہے۔ ایکسپو نے ایک نیا ترقیاتی نمونہ تخلیق کرنے اور عالمی اقتصادی ترقی کو فروغ دینے میں مثبت کردار ادا کیا ہے۔اس  وقت عالمی معیشت کی بحالی میں تیزی کا فقدان ہے  ایسے میں  چین اعلیٰ معیار کے کھلے پن کو مضبوطی سے آگے بڑھائے گا اور اقتصادی عالمگیریت کو مزید کھلا، جامع، متوازن اور سب کے لیے فائدہ مند بناتا رہے گا۔توقع ہے کہ چائنا انٹرنیشنل امپورٹ  ایکسپو ایک نئے ترقیاتی نمونے کی تعمیر کے لئے ایک دروازے  کے طور پر اپنے کام کو اپ گریڈ کرنے کے لئے تیزی سے آگے بڑھے گی، چین کی نئی ترقی کے ساتھ دنیا کو نئے مواقع فراہم کرے گی، اعلیٰ سطح کے کھلے پن کو فروغ دینے کے لئے ایک پلیٹ فارم کے طور پر اپنے کردار سے بھرپور فائدہ اٹھائے گی، اور چین کی وسیع مارکیٹ کو سب کے مشترکہ پلیٹ فارم میں تبدیل کرے گی اور دنیا کی توقعات پر پورا اترے گی۔ 

ZB
زبیر بشیر، بیجنگ

زبیر بشیر کی مزید تحریریں پڑھیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Share via
Copy link