ریڈیو کے عالمی دن کے موقع پر انٹرنیشنل ریڈیو لسنرز آرگنائزیشن شیخوپورہ کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد ۔

شیخوپورہ (ہم سماج پاکستان ) انٹرنیشنل ریڈیو لسنرز آرگنائزیشن شیخوپورہ پاکستان کی جانب سے ریڈیو کے عالمی دن کے موقع پر  ورلڈ ریڈیو لسنرز کلب شیخوپورہ کے تعاون سے ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا  جس کا اہتمام ورلڈ ریڈیو لسنرز کلب کے صدر اور انٹرنیشنل ریڈیو لسنرز آرگنائزیشن پاکستان  کے سابقہ صدر  جناب اعجاز کریم  نے کیا ۔

تقریب  میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور بہت سے طلبہ نے بھی اس تقریب میں شرکت کی تقریب کی سب سے اہم بات جو کہ ریڈیو کے حوالے سے تھی وہ یہ کہ اس نمائش میں سو مختلف ریڈیو سیٹ رکھے گئے تھے جس میں تقریب میں شامل افراد نے بہت دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔ ریڈیو کی اہمیت کے بارے میں دوستوں نے بھرپور گفتگو کی اور بتایا کہ کس طرح ریڈیو کی نشریات سے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے ریڈیو سے معلومات میں کس قدر اضافہ ہوتا ہے۔

 تقریب میں شیخوپورہ سے  سینئر سامعین  ریاض احمد خان، حاجی لیاقت علی اعوان ،نوید عباس، احسن اعجاز، محمد منان ،غلام حیدر ،عبدالغفار، رانا ہارون اور چین سے آئے  دوست محمد عثمان نے بھی شرکت کی۔

تقریب میں آن لائن  گلاسکو سے ثنا اللہ ہاشمی، کراچی سے ارلو پاکستان کے بانی  و سربرا ہ محمد ارشد قریشی، جھنگ سے محمدعقیل بشیر، ننکانہ صاحب سے مہر عبدالستار سلفی ،  جھنگ سے  تنویر ساقی، بھوانہ سے سلیم جدھڑ نے شرکت کی ۔

تقریب کے اختتام پر  شرکاء میں انعامات تقسیم کیے گئے جس کے ساتھ ہی  شرکاء کی  کثیر تعداد ریڈیو کے حوالے سے خوب صورت  یاد سمیٹتے ہوئے رخصت ہوئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Share via
Copy link