ہم سماج پاکستان ایک معروف آن لائن پلیٹ فارم۔ | تحریر : ڈاکٹر رحمت عزیز خان چترالی
”ہم سماج پاکستان” کا شمار پاکستان کے ان معروف و مشہور آن لائن پلیٹ فارمز میں ہوتا ہے جو ملک میں صحافت کے معیار کو بلند کرنے اور متنوع نکتہ نظر کو سامنے لانے کے لیے کام کر رہا ہے۔ یہ پلیٹ فارم نہ صرف مختلف نظریات رکھنے والے افراد کی تحریروں اور نکتہ نظر کو ایک جگہ اکٹھا کرتا ہے بلکہ اس کے ایڈیٹر ارشد قریشی صاحب ایک پرامن مکالمے کے ذریعے معاشرتی مسائل کے حل کی راہ ہموار کرنے میں بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
ہم سماج پاکستان کی ادارتی پالیسی ایک واضح اور منصفانہ نظریے پر مبنی ہے۔ یہاں اظہارِ رائے کی آزادی کو اہمیت دی جاتی ہے بشرط ی کہ یہ آزادی دوسروں کے حقوق اور معاشرتی ہم آہنگی کو متاثر نہ کرے۔ ادارے کی پالیسی کے تحت کسی بھی مذہبی، سیاسی یا ثقافتی گروہ کے خلاف نفرت انگیزی کی اجازت نہیں۔ ناشائستہ زبان اور گالی گلوچ کے استعمال کی حوصلہ شکنی کی جاتی ہے۔ قانون شکنی یا جرم پر اکسانے کی تحریریں ناقابلِ قبول ہیں۔ مختلف نظریات کو احترام کے ساتھ پیش کرنے اور ان پر بحث کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔ ہم سماج پاکستان کی یہ پالیسی اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ صحافت کے ذریعے معاشرے میں مثبت تبدیلی لائی جائے اور اختلافِ رائے کو برداشت کرنے کا ماحول پیدا ہو۔
ایڈیٹر کے مطابق ہم سماج پاکستان کا مشن ایک ایسا پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے جہاں تمام نظریات کے حامل افراد اپنی آواز بلند کر سکیں اور اپنے خیالات کا اظہار کریں۔ اس میڈیا پلیٹ فارم کا وژن ایک ایسے معاشرے کی تشکیل ہے جہاں مختلف نظریات کے حامل افراد پرامن طریقے سے مکالمہ کریں۔ دلیل کے ذریعے مسائل کا حل تلاش کیا جائے۔ صحافت کے ذریعے عوام کو باخبر رکھا جائے اور معلومات تک ان کی رسائی کو یقینی بنایا جائے۔
ہم سماج پاکستان کی ٹیم چیف ایڈیٹر ارشد قریشی کی قیادت میں مضمون کی اشاعت سے پہلے اس کا بغور جائزہ لیتی ہے۔ مضمون میں اگر ادارتی پالیسی کے خلاف کوئی مواد موجود ہو تو اسے حذف یا تبدیل کیا جا سکتا ہے۔
یہ ایسا پلیٹ آن لائن فارم ہے جو صحافت کے ذریعے معاشرتی مسائل کے حل کی راہ ہموار کرنے میں مصروف عمل ہے۔ یہ نہ صرف مختلف نظریات کو جگہ دیتا ہے بلکہ عوام کو باخبر رکھنے اور ان کی آواز بلند کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔
