مرد کی محبت کا معیار۔ | مختصر تحریر: مبینا خان
ہوس پرستی کو محبت کا نام دیا ہے، مرد جب عورت کو یہ یقین دلا رہا ہوتا ہے کے وہ اس سے بے تحاشہ محبت کرتا ہے وہ آپ کا جسم حاصل کرنے کے لیے آپ کو اپنے جال میں پھنسا رہا ہوتا ہے اور عورت بیوقوف یہ سمجھتی ہے کہ وہ واقعی مجھ سے سچا پیار کرتا ہے، وہ نادان یہ نہیں جانتی کہ جسے وہ محبت سمجھ رہی ہے وہ ایک دھوکا ہے اور وہ اس محبت کے جال میں اس قدر آگے نکل جاتی ہے کہ پھر واپسی کا کوئی راستہ نہیں بچتا مگر مرد اس وقت اندھا ہوتا ہے وہ یہ بھول جاتا ہے کے آج کا کیا ہوا کل اسے واپس ملنا ہے کسی اور صورت میں، اس کی بھی بہن بیٹی کے ساتھ ایسا ہو سکتا ہے یہ دنیا مکافات عمل ہےیہاں کا ہمیں یہیں واپس ملنا ہے اس لیے عورت کی عزت کریں اگر وہ آپ پر اعتماد کرتی ہےتو اس کے اعتماد کو ٹھیس نہ پہنچائیں بلکہ اس کی محبت کا جواب محبت سے دیں اسے سمجھنے کی کوشش کریں کہ وہ آپ سے کیا چاہتی ہے اگر وہ خلوص دل سے آپ کو چاہتی ہے تو آپ کو بھی چاہیے کہ آپ اس کی محبت کو سمجھیں اور سچے دِل سے اس کے ساتھ جڑے رہیں۔