ایک چھوٹا سا قصبہ جو چین میں” کلین اینڈ گرین انرجی ” کی ڈیمنسٹریشن زون بن گیا۔ | تحریر : سارا افضل
چین کے جنوب میں واقع صوبہ ہینان کے شہر چھونگ ہائی کا قصبہ بواو، ایک باوقار عالمی ایونٹ ، بواؤ فورم فار ایشیا کے باعث دنیا کی توجہ کا مرکز بنا۔اس فورم کا آغاز فروری ۲۰۰۱ میں ہوا تھا۔ چین کے بہترین سی فوڈ کے لیے معروف اس شہر میں مختلف قومیتوں کے منفرد ذائقوں والے متنوع ریستوران بھی ہیں جو سانیا جیسے خوبصورت اور جدید ساحلی شہر کی بھیڑ بھاڑ اور مہنگے طرزِ زندگی سے ہٹ کر قدیم ٹیمپلز اور چاول کے سرسبز کھیتوں سے گھرے ہوئے اس ساحلی علاقے کی خوبصورتی میں پرسکون وقت گزارنے آتے ہیں ۔ لیکن اگر صرف ان دو حوالوں سے ہی ہم سمجھ لیں کہ یہی بو آو کا تعارف ہے تو یہ درست نہیں ہوگا کیونکہ چین کے ” کلین انرجی” کے اہداف میں بواو کا مقام عالمی توجہ کا حامل ہے ۔
دنیا میں کلین اینڈ گرین انرجی کے شعبے میں جو کام ہو رہا ہے اور اس کے حوالے سے جتنی بھی رپورٹس سامنے آرہی ہیں ان سے ایک بات عیاں ہے کہ دنیا اس شعبے میں چین کے راہنما کردار کی معترف ہے۔ چین “گرین انرجی کے شعبے میں بہت تیزی کے ساتھ پیش رفت جاری رکھے ہوئے ہے اور بلاشبہ اپنے اہداف کی تکمیل میں ایک لمحہ بھی ضائع نہیں کر رہا ہے۔اسی سلسلے میں وزارتِ ہاؤسنگ اور شہری و دیہی ترقی اور ہینان کی صوبائی حکومت کی طرف سے بواؤ میں مشترکہ طور پر تعمیر کی گئی
بواؤ تقریبا زیرو کاربن ڈیموسٹریشن زون نے کام شروع کر دیا ہے ۔بوآو کے جزیرے ڈونگیو میں قائم کی جانے والی یہ ڈیمونسٹریشن زون ،اخراج میں کمی کی ٹیکنالوجیز کو شامل کرنے کے ساتھ ساتھ مختلف جدید طریقوں اور اقدامات کو اپنا کر نئی توانائی سے بجلی کی پیداوار اور کھپت کے درمیان توازن حاصل کرنے کے قابل ہے۔ علاقائی سطح پر تقریباً زیرو کاربن اخراج حاصل کرنے کے لیے زون کا آپریشن اور انتظام اسمارٹ طریقے سے کیا جاتا ہے۔ اس منصوبے کا مقصد چین کے سبز اور کم کاربن ترقی کے تصورات، ٹیکنالوجیز اور طریقوں کو دنیا کے سامنے پیش کرنا ہے۔
گزشتہ تین سالوں کے دوران صوبہ ہینان اور وزارتِ ہاؤسنگ اور شہری و دیہی ترقی کی طرف سے جزیرہ ڈونگیو پر تعمیر کردہ اس ڈیمونسٹریشن زون کا مجموعی رقبہ ۱۹۰ اعشاریہ ایک پانچ ہیکٹر ہے۔ یہ ۸ کیٹیگریز میں ۱۸ ذیلی منصوبوں پر مشتمل ہے جن میں قابل تجدید توانائی کا استعمال، عمارتوں اور نقل و حمل کی سبز تبدیلی، آبی وسائل کی ری سائیکلنگ اور استعمال، ٹھوس فضلے کے وسائل کا استعمال، انٹیلیجنٹ آپریشنز، ماحولیاتی تحفظ، گارڈن لینڈ اسکیپ ایکولوجی، اور ن نیو انرجی نظام شامل ہے۔ ڈیمونسٹریشن زون نے حال ہی میں جرمن انرجی ایجنسی اور تھرڈ پارٹی ایجنسیز کی طرف سے زیرو کاربن عمارات کے تکنیکی معیارکے تحت زیروکاربن زون کے معیار پر پورا اترنے کی جانچ میں کامیابی حاصل کی ہے ۔
رواں سال ہینان کے اس سرسبز ، صاف ستھرے جدید ٹاون بواو میں ۲۶ مارچ سے بواؤ فورم فار ایشیا کا آغاز ہو رہا ہے۔ اس فورم کے آغاز سے پہلے پہلے بوآو میں “کلین انرجی ” کے حوالے سے زون میں تمام متعلقہ کاموں کی تکمیل کی جا چکی ہے۔ سورج کی روشنی کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے یہاں عمارات کی چھتوں پر سولر پینلزلگائے گئے جبکہ بواؤ فورم فار ایشیا کے پریس سینٹر کو فوٹو وولٹک شٹرز سے ری ماڈل کیا گیا ہے۔ پینل کے ذریعے جمع کی گئی شمسی توانائی کو عوامی عمارتوں، مثلاً ہوٹلز اور پریس سینٹر میں استعمال کیا جائے گا۔بی آئی ایم (بلڈنگ انفارمیشن ماڈلنگ) اور پری فیبریکیشن ٹیکنالوجیز کا استعمال کرتے ہوئے ،بواؤ فورم فار ایشیا کانفرنس سینٹر ، ہوٹلز اور ڈونگیو آئی لینڈ ہوٹل کی سبز تزئین و آرائش کو تیز کیا گیا ۔ ان اقدامات سے اس ڈیمونسٹریشن زون میں سالانہ کاربن ڈائی آکسائیڈ کے سالانہ اخراج میں ۷۰ فیصد کمی آئے گی اور اس سال بواؤ فورم خطے میں صفر کاربن اخراج حاصل کرنے کے قابل ہو جائے گا۔ ہینان پاور گرڈ کمپنی کے مطابق ، فوٹو وولٹک پاور کو پاور گرڈ میں شامل کیا جاسکتا ہے اور مختلف مقاصد کے لئے براہ راست استعمال کیا جاسکتا ہے۔ مثلاً نیو پاور سسٹم انٹیگریشن ایگزیبیشن سسٹم کی چھت پر فوٹو وولٹک پینل سے اندازہ ہے کہ سالانہ ۸۷ ہزار ۶سو کلو واٹ بجلی پیدا ہوگی جس سے تقریبا 28 ٹن معیاری کوئلے کی بچت ہوتی ہے اور 87 ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ کم ہوتی ہے۔
ڈیمونسٹریشن زون میں توانائی، تعمیرات، نقل و حمل اور فضلے کو ٹھکانے لگانے جیسے مختلف شعبوں میں اخراج میں کمی کی ٹیکنالوجیز کا مربوط اطلاق دیکھا جاتا ہے۔ دریں اثنا، صفر کاربن اخراج کے حتمی ہدف کے ساتھ کاربن کے اخراج میں مسلسل کمی حاصل کرنے کے لیے جنگل پر مشتمل ” کاربن سنک “شامل کرنے جیسے اعلی معیار کے آف سیٹنگ اقدامات کا بھی اطلاق کیا گیا ہے۔ اس زون میں مانیٹرنگ سینٹر انفارمیشن ماڈل پلیٹ فارم ، انٹرنیٹ آف تھنگز پلیٹ فارم اور بڑے ڈیٹا پلیٹ فارم پر تعمیر کیا گیا ہے جو چین نے آزادانہ طور پر تیار کیا ہے۔ یہ زون میں ریئل ٹائم کاربن مانیٹرنگ ، کاربن اکاؤنٹنگ ، انٹیلی جنٹ آپریشن اور دیکھ بھال کا کام کرسکتا ہے۔ بڑی اسکرین پر ریئل ٹائم کاربن اخراج کے اعداد و شمار کو دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ پورے سسٹم کے بعد کی اصلاح کے لیے ٹریس ایبل ، قابل انتظام ، اور بہتر ڈیٹا سپورٹ اور مستقبل کے آپریشنز کے لیے بہتر ڈیجیٹل سپورٹ بھی فراہم کرتا ہے۔
سرسبز ترقی اور کلین اینڈ گرین انرجی میں ترقی کی اعلی ترین سطح پر موجود صوبہِ ہینان کا مقصد ماحولیاتی استحکام کے لیے اپنی لگن کا اظہار اور عالمی ماحولیاتی معیاروں کی خاطر ایک اعلی معیار مقرر کرنے کے لیے تقریباً زیرو کاربن ڈیمونسٹریشن زون استعمال کرنا ہے۔ صوبے میں قائم یہ ڈیمونسٹریشن زون واضح بینچ مارک اور رہنما خطوط کے ساتھ نہ صرف نتائج کے جائزے کی اجازت دیتی ہے ، بلکہ عالمی سطح پر علم اور اچھے طریقوں کے اشتراک کی سہولت بھی فراہم کرتی ہے اور آنے والے فورم میں اس شعبے کے حوالے سے بات چیت کے لیے چین کی جانب سے ایک کامیاب عملی مثال پیش کرتی ہے ۔