چین ، ڈیجیٹل ٹریڈ کے ذریعے تجارت کے جدید ماڈل میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے سرگرم ۔ | تحریر : سارا افضل، بیجنگ

دوسری گلوبل ڈیجیٹل ٹریڈ ایکسپو  جس کا موضوع “دنیا کو جوڑنے والی ڈیجیٹل تجارت” ہے  مشرقی چین کے صوبہ جی جیانگ کے دارالحکومت ہانگچو میں جاری  ہے۔ یہ اس وقت چین میں ڈیجیٹل تجارت پر مبنی  واحد قومی، بین الاقوامی اور پیشہ ورانہ نمائش ہے جس میں  صنعتوں کا مستقبل  پیش کیا جاتا ہے، جدید مصنوعات اور نئی ٹیکنالوجیز کی نمائش کی جاتی ہےاور اس سے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں اور ترقی پذیر ممالک کے لیے وسیع تر مارکیٹ کے مواقع فراہم ہوں گے۔

آج کی دنیا میں ڈیجیٹل تجارت دنیا بھر  کے لیے اقتصادی ترقی اور بین الاقوامی تجارت کا ایک لازمی حصہ بن چکی ہے. نئی ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز اور جدید کاروباری ماڈل معیشت اور معاشرے کے تمام شعبوں میں شامل ہو چکے ہیں  اور انہوں نے روایتی تجارتی طریقوں اور ماڈلز کو تبدیل کیا ہے۔ڈیجیٹل تجارت  کے فائدہ مند ہونے کی وجہ یہ ہے کہ یہ  ڈیجیٹل اور نیٹ ورکڈ ذرائع کے ذریعے  وقت اور جگہ کے حوالے سے محدود نہیں ہے، یہ لین دین کے اخراجات کو نمایاں طور پر کم کرتی ہے ، کارکردگی کو بڑھاتی ہے  اور مارکیٹس  کو وسعت دیتے ہوئے  تجارتی توازن اور معاشی ترقی کو فروغ دے سکتی ہے.

چین کی ڈیجیٹل تجارت کی ترقی ماضی قریب میں ایک مضبوط بنیاد اور نمایاں صلاحیت کے ساتھ شروع ہوئی تھی ۔ عالمی سطح پر انٹرنیٹ  صارفین کی  سب سے بڑی مارکیٹ چین میں تقریبا ایک ارب انٹرنیٹ صارفین ہیں اور انٹرنیٹ کی رسائی کی شرح 75.6 فیصد ہے، جو ڈیجیٹل تجارت کے لیے  مارکیٹنگ کی ایک وسیع جگہ اور ڈیٹا کا فائدہ فراہم کرتی ہے.

چینی حکومت ڈیجیٹل معیشت پر بہت  توجہ دہتی ہے اور  ڈیجیٹل تجارت کو فروغ دینے کے لیے متعدد پالیسیز  کا نفاذ بھی کیا گیاہے۔ 2022 میں چین کی ڈیجیٹل خدمات کی غیر ملکی تجارت کی کل مالیت 371.08 بلین ڈالر تک پہنچ گئی ، جو سال بہ سال 3.2 فیصد بڑھ رہی ہے اور گزشتہ سال خدمات میں اس کی کل تجارت کا 41.7 فیصد ہے۔ چین نے فروری میں ملک کی ڈیجیٹل ترقی کی مجموعی ترتیب کے لئے ایک منصوبہ پیش کیا تھا ، جس میں 2025 تک “ڈیجیٹل چائنا”کی تعمیر میں اہم پیش رفت کرنے کا عہد کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری نے ڈیجیٹل صنعتوں کے فروغ کو آسان بنانے میں خاص طور پر اہم کردار ادا کیا ہے ، خاص طور پر 5 جی اور کلاؤڈ کمپیوٹنگ جیسے شعبے ، جو ڈیجیٹل تجارت کی ترقی کے لئے ایک ٹھوس تکنیکی مدد اور پلیٹ فارم فراہم کرتے ہیں۔

عالمی ڈیجیٹل معیشت میں علی بابا، ٹینسینٹ ، جے ڈی ڈاٹ کام ، بائٹ ڈانس اور آئی فلائی ٹیک جیسی بااثر کمپنیز، نے اپنی جدید ترقی کے ساتھ چین کی ڈیجیٹل تجارت کی توسیع کے لئے ایک مضبوط رفتار فراہم کی ہے. چین موبائل ادائیگی میں عالمی سطح پر سب سے آگے ہے ، وی چیٹ پے اور علی پے جیسی خدمات لوگوں کی روزمرہ زندگیوں کا حصہ بن چکی ہیں، یہ جو ڈیجیٹل تجارت کے لیے آسان ادائیگی کے طریقوں کو زیادہ باسہولت  بناتی ہیں۔ ایک بھرپور ٹیلنٹ نیٹ ورک اور بڑھتی ہوئی بین الاقوامیت کے ساتھ، ملک کے اندر جدید کاروباری منصوبوں کا مسلسل ابھرنا ڈیجیٹل تجارت کے لیے جدت طرازی کی رفتار اور ٹیلنٹ کا مستقل سلسلہ فراہم کرتا ہے۔ یہ فوائد اجتماعی طور پر چین کو قیادت کرنے کی صلاحیت کے ساتھ عالمی ڈیجیٹل تجارت میں سب سے آگے رکھتے ہیں۔

ڈیجیٹل تجارت کی ترقی چین کی اقتصادی ترقی کے لئے ایک ایسے  نئے انجن کے طور پر کام کرتی ہے ، جو تیز رفتار سے اعلی معیار کی ترقی کی طرف منتقلی میں مدد کرتا ہے۔ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے اطلاق کو فروغ دے کر  ڈیجیٹل تجارت ، روایتی صنعتوں کی ڈیجیٹلائزیشن ، نیٹ ورکنگ اور انٹیلیجنٹ  تبدیلی کو تیز کرتی ہے  جس سے مجموعی صنعتی مسابقت میں اضافہ ہوتا ہے۔ یہ چین کو عالمی ویلیو چین خاص طور پر خدمات کی تجارت ، ڈیجیٹل مواد ، اور ڈیٹا کے بہاؤ  میں زیادہ مؤثر طریقے سے ضم کرنے میں مدد کرتی ہے ۔ ڈیجیٹل تجارت مقامی  طلب کو بھی متحرک کرتی ہے اور روزگار کے بے شمار مواقع پیدا کرتی ہے۔ یہ روایتی بین الاقوامی تجارت کے لیے نئے اقتصادی ماڈل فراہم کرتا ہے ، جس سے چینی کاروباری اداروں کو بین الاقوامی منڈیوں کی تلاش کے لیے ڈیجیٹل ذرائع سے فائدہ اٹھانے میں مدد ملتی ہے۔ ڈیجیٹل تجارت متعلقہ انفارمیشن ٹیکنالوجیز  کی تیز رفتار ترقی اور جدت طرازی کو  متحرک کرتی ہے ، جس سے ملک کی تکنیکی جدت طرازی کی صلاحیت میں اضافہ ہوتا ہے۔ ڈیجیٹل ٹریڈ سے علاقائی اور ترقیاتی عدم مساوات کو ختم کرنے میں مدد کرتی ہے اور  کم ترقی یافتہ اور زیادہ ترقی یافتہ علاقوں کے مابین متوازن معاشی ترقی کو فروغ دیتی ہے۔

ان ڈیجیٹل ذرائع سے فائدہ اٹھانے کے لیے تعاون سب سے اہم ہے اور اسی لیے دوسری گلوبل ڈیجیٹل ٹریڈ ایکسپو کے نام اپنے تہنیتی خط میں چین کے صدر شی جن پھنگ نے  تعاون کو فروغ دینے، ڈیجیٹل تجارت کو مشترکہ ترقی کے نئے انجن میں تبدیل کرنے اور عالمی اقتصادی ترقی کو نئی رفتار دینے کے لیے ایکسپو کا بھرپور استعمال کرنے کی تاکید کی۔ اس سفر میں آگے بڑھتے ہوئے ، ڈیجیٹل ٹریڈ پلیٹ فارمز کی تعمیر کو مضبوط بنانا اور ڈیجیٹل ٹریڈ ڈسپلے  زونز کے قیام کو مستقل طور پر آگے بڑھانا ضروری ہے۔ اس ایکسپو کے ذریعے چین کا یہ عزم واضح ہوتا ہے کہ وہ  ڈیجیٹل تجارت کی ترقی کو فروغ دینے کا سلسلہ جاری رکھے گا، دیگر ممالک کے ساتھ ڈیجیٹل تجارت کے ذریعے ملنے والے  مواقع اور اعلی سطح کے مواقع کو فروغ دینے کی کوششیں جاری رکھے گا۔

سارا افضل کی مزید تحریریں پڑھیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Share via
Copy link