پاکستان مختلف ثقافتوں کا گل دستہ۔|تحریر: سعدیہ معظم
پاکستان کو مختلف ثقافتوں کا گل دستہ کہاجائے توغلط نہ ہوگا۔ہر رنگ ونسل کے لوگ اور ان کے ثقافتی ڈھنگ اس ملک کی رعنائی کوچارچاند لگادیتی ہے۔
میرا تعلق بلوچستان کے دارلخلافہ کوئٹہ سے ہے یوں کہہ لیں میری جڑیں سنگلاخ چٹانوں میں پیوست ہیں ۔شادی بیاہ اور خوشی کےموقع پر بجتا ڈھول اور ڈھول کی تھاپ پر اتن اور چاپ دیکھنا مجھے بے سدھ کر دیتا ہے ۔بچپن سے اتن اور چاپ دیکھنے کی وجہ سے کافی حد تک سیکھا بھی ۔
پھر زندگی کی دھارا میں بہتے بہتے کراچی پہچنے اور وہاں سے منزل اسلام آباد ٹہری ۔برسوں بیت گئے حالات اور واقعات نے خوشی کو کہیں محصور کردیا کہتے ہیں نا جہاں کا خمیر ہو وہ اٹھتا ضرور ہے ۔مجھے بھی جیسے ہی 17 جولائی 2023 پختون کلچر شو کے بارے میں پتا چلا اور اس شو کے آرگنائزر ذیشان صاحب نے پرو گرام کے پاس بھیجے تو میں نے بھی کوئی موقع ضائع کئے بغیر اس میں شرکت کا فیصلہ کیا۔
مجھے بالکل اندازہ نہیں تھا کہ پختون کلچر شو ایک بہترین پروگرام ہوگا ۔اس میں فیملیز کیشرکت اور منظم انتظام نے اس پروگرام کوچار چاند لگادئیے ۔
پختون کلچرل آرگنائزیشن اسلام آباد اور پاکستان
نیشنل کونسل آف آرٹس کے باہمی اشتراک سے کلچرل شو کا انعقاد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کیا گیا۔ کلچرل شو میں پختون برداری کےعلاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے شہریوں نے بھر پو شرکت کی۔
پشتو کلچرفیملی شو کے مہمانان خصوصی ملک ناور خان چیئرمین پاک قطر پشتون کمیونٹی ، زرعی ترقیاتی بینک کے سنیئر وائس پریڈیذنٹ انعام اللہ خٹک ،معروف سماجی شخصیت نورنائب خان اور ڈی جی ایوب خان نے بھی شرکت کی۔
کلچرل شو میں فنکار حشمت سحر،ارزو ناز طیبہ ملک ،اجمل سعید، پی این سی اے کے ڈانس گروپ نے پشتو اور ھزارہ ثقافتی رقص میں اپنے جوہر دکھائے اور شرکاء سے خوب داد سمیٹی۔طبلہ ساز نے اپنی کارکردگی کے باعث محفل کا سماں باندھ دیا۔
بلاشبہ یہ ایک بہتر ین پروگرام تھا ۔پختون کلچرآرگنارئزیشن اسلام آباد 2008 سے اسلام آباد ،کراچی اور راولپنڈی میں اپنی مدد آپکے تحت پروگرام کر رھے ھیں۔
شرکاء کا بھی کہنا تھا کہ اس طرح کی تقریبات منعقد ہوتی رہنا چاہئیےان سے ہماری ثقافتہمارے بچوں میں منتقل ہوتی ہے اور روزانہ کی روٹین کے باعث ہونے والی ذہنی تھکان کو ختم کرنے کا باعث بنتی ہیں۔
اس پروگرام میں شریک مہمانوں اور منتظمین نے فنکاروں کےساتھ ڈھول کی تھاپ پر اتن کیا ۔اتن میں ڈھول کی رفتار کے ساتھ ساتھ پیروں کی رفتار بھی بڑھتی جاتی تھی گول دائرے میںگھومتے اور جھومتے اتن کرتے بھائیوں نے مجھے بلوچستان کی چٹانوں میں ہہنچادیا ،میرےساتھ ساتھ باقی شریک مزحفل بھی اس پروگرام سے خوب لطف اندوز ہوئے اور تالیوں کیصورت میں داد دی ۔
شو کے اختتام پر کارکردگی دکھانے والوں کو مہمان خصوصی کی جانب سے انعامات دیئے گئےاور ان کی خوب حوصلہ افزائی کی گئی۔آئندہ بھی ایسے ثقافتی پروگرام کےانقعاد کوممکن بنانے کاعہد کیاگیا ۔