چین پر عالمی اعتماد کا ثبوت. | تحریر: شاہد افراز خان ،بیجنگ
چین کے شہر شنگھائی میں اس وقت ساتویں چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو جاری ہے۔ 5 سے 10 نومبر تک جاری رہنے والی یہ نمائش ایک عالمی اقتصادی اور تجارتی ایونٹ کے طور پر دنیا بھر میں کمپنیوں ، صنعتوں اور ممالک کے مابین تعاون کے لئے ایک پلیٹ فارم فراہم کرتی ہے۔یہ ایکسپو چینی معیشت کی بڑھتی ہوئی طاقت اور روایتی تجارت سے لے کر سبز معیشت کی بنیاد رکھنے والی نئی ٹیکنالوجیوں تک عالمی معیشت کے تمام پہلوؤں کو ترقی دینے میں چین کے اہم کردار پر عالمی اعتماد کا ثبوت ہے۔ غیر ملکی نمائش کنندگان کی جانب سے زیادہ سے زیادہ نمائش کی جگہ حاصل کرنے کا مطالبہ بڑھتے ہوئے تجارتی تعلقات کا ثبوت ہے جو چین کو ترقی کی مارکیٹ کے طور پر تسلیم کرنا جاری رکھے ہوئے ہے۔
تاریخی اعتبار سے صدر شی جن پھنگ کی قیادت میں ،2018 میں شنگھائی میں پہلی چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو کا آغاز کیا گیا تھا ، جو درآمدات پر مرکوز دنیا کی پہلی وسیع پیمانے پر قومی نمائش ہے۔ اس کے بعد سے ، چین نے کامیابی کے ساتھ چھ ایکسپوز کی میزبانی کی ہے ، جسے عالمی سطح پر نمائش کنندگان کی جانب سے وسیع پیمانے پر تعریف اور شرکت مل رہی ہے۔یہ نمائش کنندگان اپنی مصنوعات کو چین میں فروخت کرنے کی خواہش مند کمپنیاں ہیں کیونکہ وہ تسلیم کرتی ہیں کہ چین مسلسل ترقی کے امکانات کے ساتھ دنیا میں سب سے طاقتور صارف مارکیٹ ہے. چین ، صارفین کی ایک بہت بڑی مارکیٹ ہے جسے نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ہے اور چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو ایک گیٹ وے فراہم کرتی ہے جہاں غیر ملکی کمپنیاں نئے کاروباری رابطے تشکیل دے سکتی ہیں۔
اسی طرح یہ ایکسپو تجارتی لبرلائزیشن کے لئے چین کے عزم اور کھلے پن کو اجاگر کرنے کے لئے ایک نیا نقطہ نظر فراہم کرتی ہے۔آزاد تجارت عالمی اقتصادی خوشحالی کے لئے ضروری ہے، اور چین عالمی تجارتی لبرلائزیشن کو فروغ دینے کے لئے وقف ہے. تاہم، بڑھتی ہوئی گلوبلائزیشن اور تجارتی تحفظ پسندی نے عالمی مفادات کو بری طرح متاثر کیا ہے، جس کے نتیجے میں تجارتی تنازعات میں اضافہ ہوا ہے. چین تجارتی تحفظ پسندی کی سختی سے مخالفت کرتا ہے اور اس نے تجارتی لبرلائزیشن کو برقرار رکھنے کے لئے مختلف اقدامات نافذ کیے ہیں ، اپنی کھلی پالیسیوں میں اعلیٰ معیار کو برقرار رکھا ہے۔ یہ حکمت عملی چین کی قومی ترقی کا سنگ بنیاد ہے اور گزشتہ دہائیوں میں اس کی معاشی کامیابی کی کلید رہی ہے۔ چین کو اس حقیقت کا بخوبی احساس ہے کہ اُس کی ترقی دنیا کے ساتھ جڑی ہوئی ہے، اور دنیا کی خوشحالی تیزی سے چین پر منحصر ہے۔
اس ایکسپو کو ایک پلیٹ فارم کے طور پر استعمال کرتے ہوئے چین دنیا بھر کے ممالک کو دوستانہ تبادلے کے ذریعے عملی تعاون میں شمولیت کی دعوت دیتا ہے۔اس عالمی سرگرمی کی مقبولیت کا اندازہ یہاں سے لگایا جا سکتا ہے کہ حالیہ ایکسپو نے 129 ممالک اور خطوں سے 3496 نمائش کنندگان کو اپنی جانب متوجہ کیا ہے۔ ایکسپو نے 297 فارچیون گلوبل 500 کمپنیوں اور صنعت کے رہنماؤں کی شرکت کے ساتھ ایک نیا ریکارڈ بھی قائم کیا ہے۔ایکسپو کے دوران 400 سے زائد نئی مصنوعات، نئی ٹیکنالوجیز اور نئی خدمات کی رونمائی کی جائے گی، جو ماہرین کے خیال میں عالمی کمپنیوں کے چینی مارکیٹ پر اعتماد اور سست عالمی معاشی بحالی کے باوجود چین میں مزید ترقی کے لئے ان کے عزم کا مضبوط اشارہ ہے۔
ہر ایکسپو کے دوران چینی اور غیر ملکی نمائش کنندگان کے مابین دوستانہ تعلقات کو فروغ دیتے ہوئے متاثر کن تعاون کے نتائج حاصل کیے گئے ہیں۔ چینی وزارت تجارت کے مطابق، پہلی چھ ایکسپوز نے ساڑھے تین لاکھ سے زیادہ مصنوعات کی نمائش کی، جن میں تقریباً 2500 نئی مصنوعات، ٹیکنالوجیز اور خدمات شامل ہیں، جس سے متوقع لین دین میں 420 ارب ڈالر سے زیادہ کی آمدنی ہوئی۔ بہت سے غیر ملکی نمائش کنندگان نے ایکسپو کے ذریعے چین میں اپنے آپریشنز کو فروغ دیا ہے ، چینی کمپنیوں کے ساتھ شراکت داری کرتے ہوئے اسٹور ، فیکٹریاں اور آر اینڈ ڈی مراکز کھولے ہیں۔ کہا جا سکتا ہے کہ چین کی وسیع مارکیٹ سے فائدہ اٹھاتے ہوئے چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو عالمی اقتصادی تعاون کے لئے پرعزم ہے اور غیر ملکی تجارت کے لئے ایک اہم پلیٹ فارم بن رہا ہے۔