مہمان رمضان کی مقبولیت اور ریکارڈ توڑ کامیابی پر عوام اور تمام پرستاروں کی نہایت مشکور ہوں۔ نازیہ علی

اپنے تمام مداحوں کو عیدالفطر کی آمد کی پیشگی مبارکباد پیش کرتی ہوں۔

میرا مقصد اتحاد بین المسلین اور قومی یکجہتی ہے۔

مہمان رمضان میں دین اور دنیا دونوں کے مختلف موضوعات سمیت شہر کراچی کے مسائل کو اجاگر کیا۔

رمضان المبارک کی لائیو ٹرانسمیشن کے ذریعے پورے مہینے عوام سے جڑے رہنا ہر سال کی طرح بہت اچھا لگا۔ نازیہ علی، پاکستان کی بیٹی

ہم سماج کراچی ( تمائندہ خصوصی ) معروف اینکر پرسن اور سوشل ایکٹویسٹ نازیہ علی ( پاکستان کی بیٹی ) کے پروگرام مہمان رمضان کی عوام  میں ریکارڈ توڑ مقبولیت اور پذیرائی پر نازیہ علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے بطور رائٹر , پروڈیوسر اور میزبان رمضان المبارک کی لائیو ٹرانسمیشن کے فرائض میٹرو ون نیوز سے سر انجام دیے اور اپنی صحافتی صلاحتیوں کے بل بوتے پر مختلف اور منفرد موضوعات پر پروگرام کیا۔ نازیہ علی نے مزید بتایا کہ اس سے پہلے کئی سال تک انہوں نے رمضان ٹرانسمیشن کی اوراس کو دیکھنے والوں کی تعداد لاکھوں میں تھی۔  لیکن  اس برس کی رمضان ٹرانسمیشن نے ان کی پرانی تمام رمضان ٹرانسمیشن کا ریکارڈ توڑ دیا۔ نازیہ علی نے کہا کہ میں نے ہمیشہ اپنے ملک کی ترقی اور سلامتی کے لیے کام کیا ہے اور میرا مقصد اتحاد بین المسلین اور قومی یکجہتی ہے۔ اپنے قلم اور پروگرامز کے ساتھ محبت اور بھائی چارے کا پیغام دیتی رہوں گی اور کراچی کے مسائل کو اجاگر کرنے کے ساتھ دنیا بھر کی مظلوم مسلم امہ پر جاری مظالم کے خلاف آواز اٹھاتی رہوں گی۔ مہمان رمضان کی مقبولیت اور ریکارڈ توڑ کامیابی پر عوام اور تمام پرستاروں کی نہایت مشکور ہوں۔ مہمان رمضان میں دین اور دنیا دونوں کے مختلف موضوعات سمیت شہر کراچی کے مسائل کو اجاگر کیا اور رمضان المبارک کی اس لائیو ٹرانسمیشن کے ذریعے پورے مہینے عوام سے جڑے رہنا ہر سال کی طرح بہت اچھا لگا۔ میرے پرستاروں نے جتنی پذیرائی میرے کام کو دی اور جو محبت مجھے دی ہے اسکو لفظوں میں بیان کرنا مشکل ہے مگر عید کے بعد ایک بار پھر اپنے پرستاروں کے لیے اچھے موضوعات کے پروگرام کے ساتھ حاضر  ہوں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Share via
Copy link