ادارہ ترقیات کراچی کمرشل ،انڈسٹریل برانچ میں ایڈیشنل ڈائریکٹر کی عدم تعیناتی سے امور متاثر۔| رپورٹ سید محبوب احمد جشتی

ادارہ ترقیات کراچی کے کمرشل برانچ میں ایڈیشنل ڈائریکٹر کی عدم تعیناتی سے امور متاثر ہوگئے کئی اور اہم پوسٹوں پر عدم تعیناتی نے انتظامی امور کی انجام دہی میں مسائل پیدا کر رکھے ہیں اطلاعات کے مطابق کمرشل برانچ کے ساتھ انڈسٹریل برانچ میں بھی سپریٹینڈینٹ کی پوسٹ خالی  ہے جس کی وجہ سے ادارہ ترقیات کراچی میں ٹیکس ریکوری کی صورتحال خراب سے خراب تر ہوتی جارہی ہے جب کہ مذکورہ پوسٹوں پر اہم افسران وملازمین کی عدم موجودگی میں مالی اور انتظامی امور مزید پستی کی جانب گامزن ہیں ایڈیشنل ڈائریکٹر کو معطل کر دیا گیا تھا جس کے بعد ان کی تین مہینے سے بحالی نہ ہونے سے یا ان کی جگہ افسر تعینات نہ ہونے سے ریونیو دینے والے محکمہ جات میں تین ماہ سے ریکوری نہ ہونے کے برابر ہے اور اگر صورتحال جوں کی توں رہی تو ادارہ ترقیات کراچی ریونیو جنریشن میں سنگین بدحالی کا شکار ہوسکتا ہے ذرائع کے مطابق کمرشل اور انڈسٹریل برانچز میں افسر تعینات نہیں کیا گیا تو ریکوری جمع کرنے میں شدید مسائل پیدا ہو جائیں گے ہمیشہ ریکوری سے متعلق اہم پوسٹوں پر افسران کی تعیناتی میں تاخیر سے گریز کیا جاتا ہے لیکن اسوقت تین مہینے گزر جانے کے باوجود محکموں میں تعیناتی سے گریز کرنا سوالیہ نشان بنا ہوا ہے اور اگر یہ عمل کچھ عرصہ اور جاری رہا تو ادارہ ترقیات کراچی کے اون ریونیو جنریشن کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے جس کی ذمہ داری ڈی جی کے ڈی اے سمیت دیگر متعلقہ محکمہ جات پر عائد ہوگی جو صورتحال کو جانتے ہوئے بھی مذکورہ محکموں میں تعیناتی سے گریز کرتے رہے جبکہ اہم ریونیو دینے والے محکموں میں اہم پوسٹیں خالی نہیں چھوڑی جاتی ہیں.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Share via
Copy link