الیکشن 2025 اور جی بی عوام کی ذمہ داری۔ | تحریر : عارف بلتستانی

الیکشن جمہوریت کی عزت و اقتدار کا مظہر ہے۔ انتخابات میں عوام کی بھرپور شرکت ، ان کی ملی بیداری کی علامت ہوتی ہے۔ اس حقیقت سے کوئی انکار نہیں کر سکتا کہ جمہوریت میں عوامی رائے کو دیگر تمام آرا پر ترجیح حاصل ہے۔ اگر انتخابات سے عوامی رائے حذف ہو جائے تو جمہوریت کے بجائے آمریت وجود میں آئے گی۔ جمہوری معاشروں میں انتخابات میں عوام کی شرکت ایک مہم نکتہ ہے۔ جس ملک کے عوامی شعور کو دیکھنا ہو کہ کس سطح پر ہے؟ تو اس ملک کی انتخابات میں لوگوں کی شرکت کو دیکھو۔ جتنے زیادہ عوام انتخابات میں شرکت کرینگے اسی حساب سے کرپشن کم جبکہ شفافیت زیادہ ہوگی۔

اسکی اہمیت کو قارئین پر مزید واضح کرنے کے لئے آیت الله سید علی خامنه ای کی خطاب سے ایک دو اقتباس پیش کر رہا ہوں۔ آپ جمعے کے خطبے میں انتخابات میں عوام کی شرکت پر زور دیتے ہوئے فرماتے ہیں کہ؛ “انتخابات میں حصہ لینا لوگوں کے اوپر ایک اسلامی مذہبی ملی اور اخلاقی فریضہ ہے۔ عوام انتخابات میں حصہ لے کر امریکہ، استکبار اسلام و مسلمین اور اسلامی جمہوریہ کے مخالفین کے منہ پر زوردار طمانچہ رسید کریں۔

آپ مزید فرماتے ہیں کہ “لوگوں کو معلوم ہونا چاہیے کہ جو بوئیں گے وہی کاٹیں گے۔ کچھ لوگ ووٹنگ میں شرکت نہیں کرتے لیکن بعد میں کہتے ہیں کہ یہ کام کیوں نہیں ہوا۔ جس کام کے بارے میں آپ تنقید کر رہے ہیں کہ یہ کام کیوں نہیں ہوا؟ اگر آپ خود ووٹنگ میں شرکت کرتے اور اس شخص کا انتخاب کرتے، جس کے بارے میں آپ کا یہ خیال تھا کہ یہ کام فلان شخص کر سکتا ہے اور آپ اسے پسند اور انتخاب کرتے، تاکہ وہ یہ کام انجام دے سکے۔ ایسا نہیں ہو سکتا کہ ہم الیکشن میں حصہ نہ لیں اور الیکشن کا نتیجہ ہماری پسند کے مطابق ہو۔ پھر کہتے ہیں کہ یہ کام کیوں نہیں ہوا؟! جی ہاں، جب کوئی شخص حصہ نہ لے تو نتیجہ یہی ہونا ہے۔

 “سب کو ووٹنگ میں شرکت کرنی چاہئیے۔ یہ ایک اسلامی فریضہ ہے، حب الوطنی اور قومی فریضہ ہے اور ملک کی عزت و وقار کو برقرار رکھنا اسی پر منحصر ہے۔ یہ ایک سیاسی ذمہ داری ہے کہ جو لوگ سیاسی فہم و فراست رکھتے ہیں، ضروری ہے۔ وہ لوگ اس میدان میں حاضر رہیں۔ یہ ایک اخلاقی فریضہ ہے کہ لوگوں کے حقوق کا تقاضا ہے کہ اس میدان میں حاضر رہیں۔ اس ملک میں جو کام کرنے کی ضرورت ہے اس کے لیے لوگوں کو اس میدان میں آنے کی ضرورت ہے۔ انتخابات کو اپنے لئے غنیمت سمجھیں اور ان کی قدر کریں اور ان میں شرکت کریں۔

 آپ مزید تاکید کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ “انتخابات کو اپنے لئے غنیمت سمجھیں اور ان کی قدر کریں اور انتخابات میں جو چیز بہت اہم ہے وہ انتخابات میں عوامی شرکت ہے۔ سب کو الیکشن میں حصہ لینا چاہیے۔ یہ قومی فریضہ ہے۔ سب کو شرکت کرنی چاہیے اور ہر ایک کو چاہئیے کہ الیکشن میں شرکت کرنے کو اپنا فریضہ سمجھے۔

آخر میں ہماری بلتستانی عوام سے یہی درخواست ہے کہ اپنے علاقے کو تمام بحرانات سے نکالنے نیز علاقے کو حقیقی معنوں میں اغیار کے ہاتھوں سے آزاد کرنے لئے میدان میں آئے اور اچھے لیڈر کا انتخاب کریں۔ اچھا لیڈر ہی تمام بحرانات سے نجات کا باعث ہے۔ لیکن اچھا لیڈر کون ہے اور اسکی خصوصیات کیا ہیں؟ ان شاء اللہ اگلی تحریر میں۔

عارف بلتستانی کی مزید تحریریں پڑھیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Share via
Copy link