کے ڈی اے ایمپلائز یونین سی بی اے لیبرڈویژن ایم کیوایم (پاکستان) ملازمین کے حقوق کی قلبی آواز | رپورٹ : سید محبوب احمد چشتی
کراچی ، ہم سماج پاکستان ( رپورٹ ، سید محبوب احمد چشتی )ادارہ ترقیات کراچی کے ڈی اے ایمپلائز یونین سی بی اے لیبرڈویژن متحدہ قومی موومنٹ پاکستان ملازمین کے حقوق کی قلبی آوازبن بن گئی کے ڈی ایمپلائزیونین(سی بی اے) نے مزدور انقلابی احتجاج کی یاد دلادی بلاشبہ یہ گرینڈ احتجاج ادارہ ترقیات کراچی کے اندر ہوا لیکن اس احتجاج کی گھن گرج باہرتک سنی گئی ۔کے ڈی اے ایمپلائز یونین سی بی اے لیبرڈویژن متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کا یہ احتجاج آگے چل کر کسی نہ کسی اندازمیں ملازمین کے حقوق کے لیئے مثال بن جائیگا جو مستقبل میں نئے آنیوالوں کے لیئے نئی راہ متعین ضرور کرے گا اور یہ لیبرڈویژن کی تاریخ رہی ہے انتہائی نامسائدحالات میں لیبرڈویژن نے بلدیاتی اداروں میں بے شمار قربانیاں دیکر مزدوروں کے دلوں کی ترجمانی کی جس کی پہلی لاوزال مثال شہزاد مرزا کی صورت میں آج تاریخ میں زندہ ہے کے ڈی اے ایمپلائز یونین سی بی اے نے سابق ڈائریکٹرجنرل پرویزاحمدبلوچ کو 122 مطالبات کا چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیاتھا لیکن اس حوالے سے کوئی مثبت پیش رفت سامنے نہیں آنے پر کے ڈی اے ایمپلائز یونین سی بی اے نے انتظامیہ سے گفت وشیند کا سلسلہ بھی جاری رکھا جس کے بعد کوئی واضع صورتحال سامنے نہیں آنے پر گرانڈاحتجاج کی کال دے گئی جس میں اگر دیکھاجائے تو ایک پرامن مظاہرہ سامنے آیا جس میں حق پرست اراکین اسمبلی نے خصوصی شرکت کرکے سی بی اے ایمپلائزیونین کی آواز کے ساتھ اظہاریکجہتی کرتے ہوئے شعلہ بیانی کے ساتھ اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔کے ڈی اے ایمپلائز یونین سی بی اے کی جانب سے سوک سنیٹر گرانڈ فلور ڈی جی آفس کے سامنے مزدور دوست چارٹرآف ڈیمانڈگورننگ باڈی (جی بی)سے منظوری میں تاخیری حربے استعمال کرنے پر(سی بی اے)کا ایک پرامن گرینڈ اور بھرپوراحتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرہ کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔احتجاجی مظاہرہ کی نظامت کے فرائض یاسر علی خان نے انجام دیئے۔ احتجاجی مظاہرے سے ممبر سندھ اسمبلی فرحان احمد انصاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کے ڈی اے کے چارٹرآف ڈیمانڈ کے سلسلے میں صوبائی اسمبلی سندھ میں آواز بلند کریں گے اور ہم کے ڈی اے کے ملازمین کے ساتھ ہونے والی ناانصافی برداشت نہیں کریں گے، ممبر صوبائی اسمبلی سندھ انجینئر عثمان نے کہا کہ ادارہ ترقیات کراچی ملازمین کے چارٹر آف ڈیمانڈ اور ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات کی ادائیگی کے سلسلے میں وزیر بلدیات سندھ سے رابطہ کرکے چارٹر آف ڈیمانڈ کو گورننگ باڈی سے منظور کرائیں گے۔احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے انچارج لیبر ڈویثرن ایم کیو ایم(پاکستان)ارشد انصاری نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت گذشتہ پندرہ سالوں سے سندھ میں حکومت کررہی ہے لیکن انہوں نے کراچی کے ہر ادارے کو تباہ کردیا لیبر ڈویثرن ایم کیو ایم پاکستان کے ڈی اے ملازمین کو حقوق دلانے کے لئے جدوجہد جاری رکھیں گی۔ ایمپلائز یونین کے صدر محمد عبدالمعر ف نے کہا کہ چھ ماہ کا عرصہ گذر نے کے باوجود چارٹرآف ڈیمانڈ کی منظوری کیلئے گورننگ باڈی کا اجلا س نہیں بلایا جارہا اور چارٹرآف ڈیمانڈ کی منظوری میں تاخیر ی حربے استعمال کئے جارہے ہیں اور ٹال مٹول سے کام لیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ وزیر بلدیات سند ھ و چیئرمین گورننگ باڈی سعید غنی سے مطالبہ کرتا ہوں کہ اجلا س بلاکر چارٹرآف ڈیمانڈ کو جلد از جلد منظور کیا جائے،اس موقع پرایمپلائز یونین کے جنرل سیکرٹری قمر عباس نے اپنے خیالات کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ وزیر بلدیات سند ھ سعید غنی مزدور دوست چارٹرآف ڈیمانڈگورننگ باڈی سے فلفور منظور اور ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی کو با اختیار بنایا جائے۔احتجاجی مظاہرے کے موقع پرممبر سندھ اسمبلی فرحان احمد انصاری ، انجینئر عثمان احمد، انچارج لیبر ڈویثرن ایم کیو ایم پاکستان ارشد انصاری ، جوائنٹ انچارج لیبر ڈویثر ن ندیم خان ، رکن لیبر ڈویثرن مشتاق علی،کے ڈی اے یونٹ کے انچارج اور کے ڈی اے ایمپلائز یونین کے چیف آرگنائزر سید عمران حسین جعفری،جوائنٹ انچارج عامر محمد ،جوائنٹ انچارج محمد اکبر اراکین یونٹ کمیٹی،ایمپلائز یونین سی بی اے کے ذمہ داران، سب یونٹ کے ذمہ داران و کارکنان موجود تھے، احتجاجی مظاہرے سے ادارہ ترقیات کراچی ملازمین کی ایک بہت بڑی تعداد نے شرکت کی بلدیاتی اداروں میں ملازمین کے حقوق کے لیئے مسلسل آوازیں بلندہونا ایک حوصلہ مندتحریک ہے جس کا جاری رہنا بہت ضروری ہے ادارہ ترقیات کراچی سمیت دیگربلدیاتی اداروں میں ملازمین کے حقوق کے حوالے سے نتظامیہ سے رابطے میں رہنا خوش آئند عمل ہے ملازمین کی امیدختم نہیں ہونا چاہیئے