ماحولیات کے حوالے سے نوجوان ادیب احمد رضا انصاری کی کتاب”بنجوسہ جھیل کے مہمان“شائع ہو گئی ہے

تعلیمی اداروں، اور ماحولیات پر کام کرنے والے افراد اور اداروں اور  عام لوگوں کے لیے خصوصی طور پر تیار کی گئی۔

کتاب  میں ماحولیاتی مسائل، موسمیاتی تبدیلیوں اور  دیگر موضوعات  اور مسائل پر اہم معلومات ہیں۔احمد رضا  انصاری

لاہور  (ہم سماج پاکستان خصوصی رپورٹ)  ماحولیاتی سیاحت، مہم جوئی اور ماحولیات کے   حوالے سے   نوجوان لکھاری  محمد احمد رضا انصاری کی کتاب “بنجوسہ جھیل  کے مہمان” شائع ہو گئی ہے جس کی بھرپور  پزیرائی  ہوئی ہے اور اشاعت کے ایک ماہ  میں ہی اس کتاب کا پہلا ایڈیشن ختم ہو گیا ہے جبکہ اس کے نئے ایڈیشن پر کام جاری ہے۔ یہ اپنی نوعیت کی منفرد  کاوش ہے جس میں ماحولیاتی مسائل، موسمیاتی تبدیلیوں،  جنگلی حیات کی اہمیت  اور دیگر موضوعات  اور مسائل کو انتہائی عام فہم اور دلچسپ انداز میں بیان کیاگیا ہے۔کتاب میں  آزاد کشمیر اور شمالی علاقہ جات کے اہم شہروں اور قصبوں کے  بارے میں بھی   اہم معلومات فراہم کی گئی ہیں۔یہ کتاب پریس فار پیس پبلی کیشنز کے زیر اہتمام شائع کی گئی ہےجو نوجوان اور نئے رائٹرز کی رہنمائی اور ملک میں کتاب کلچر کے فروغ کے لیے  کتب کی اشاعت سمیت متعدد شعبوں میں کام کررہا ہے۔ کتاب کے مصنف محمد احمد رضا انصاری  کا شمار ملک کے انتہائی کم عمر مصنفین میں ہوتا ہے جن کی چھ کتب شائع ہو کر بچوں اور بڑوں میں قبولیت حاصل کر چکی ہیں۔پریس فار پیس  کی مارکیٹنگ ہیڈ پروفیسر فلک ناز نور  نے بتایا کہ کتاب  “بنجوسہ جھیل  کے مہمان” اپنی نوعیت کی ایک منفرد تصنیف ہے جو  تعلیمی اداروں، لائبریروں اور ماحولیات پر کام کرنے والے افراد اور اداروں اور تنظیموں کے لیے خصوصی طور پر تیار کی گئ ہے تاکہ  گلوبل وارمنگ اور دیگر موسمیاتی تبدیلیوں جیسے چیلنجز  کے بارے میں عوامی  آگاہی کو کوششوں کو مزید تقویت دی جائے۔ کتاب کے حصول کے لیے پریس فار پیس پبلی کیشنز سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

ای میل: info@pressforpeace.org.uk

واٹس ایپ نمبر : 00447424929058

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Share via
Copy link