چینی خاتون اول کی سفارتی مصروفیات ، چین یورپ کے درمیان اک پل کا کردار۔ | تحریر: زبیر بشیر، بیجنگ

بین الاقوامی سفارت کاری کے دائرے میں، خواتین اول کا کردار اکثر رسمی فرائض کی انجام دہی سمجھا جاتا ہے اور ان کا کردار خیر سگالی اور ثقافتی تبادلے کے سفیر کے طور پر کام کرنا ہوتا ہے۔  لیکن چینی صدر شی جن پھنگ کی اہلیہ روایتی خاتون اول کے کردار سے کہیں بڑھ کر خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔ وہ لڑکیوں اور خواتین کی تعلیم کے فروغ کے لیے یونیسکو کے خصوصی ایلچی کی حیثیت سے بھی بہت سے فعال کردار ادا کرتی دکھائی دیتی ہیں۔ صدر شی جن پھنگ کے حالیہ دورہ چین کے دوران انہوں نے بھرپور اور سرگرم وقت گزارا جو ان کےعزم و ہمیت کی عکاسی کرتا ہے۔

چھ مئی کی صبح صدر شی جن پھنگ کی اہلیہ اور لڑکیوں و خواتین کی تعلیم کے فروغ کے لیے یونیسکو کی خصوصی ایلچی پھنگ لی یوان نے  پیرس میں یونیسکو کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔ جب پھنگ لی یوان پہنچیں تو یونیسکو کی ڈائریکٹر جنرل آڈرے ازولے نے داخلی دروازے پر ان کا  استقبال کیا۔ آڈرے ازولے نے پھنگ لی یوان کے ساتھ “چین اور یونیسکو کے درمیان دس سالہ تعاون کی کامیابیوں کی نمائش” کا دورہ کیا۔ آڈرے ازولے نے  دنیا بھر میں لڑکیوں اور خواتین کی تعلیم کی ترقی کے لیے چین کے کردار کو سراہا ہے۔ ملاقات کے دوران، پھنگ لی یوان نے مختصر طور پر لڑکیوں اور خواتین کی تعلیم کے فروغ میں چین کی تازہ ترین پیش رفت کا تعارف کرایا، خاص طور پر “اسپرنگ بڈ پلان” سے حاصل ہونے والے نتائج پر روشنی ڈالی۔  پھنگ لی یوان نے کہا کہ میں نے دس سال تک لڑکیوں اور خواتین کی تعلیم کو فروغ دینے کے لیے یونیسکو کی خصوصی ایلچی کے طور پر کام کیا ہے اور بہت سے ممالک میں اسکولوں کا دورہ کیا ہے،مجھے یہ دیکھ کر خوشی ہوئی ہے کہ زیادہ سے زیادہ خواتین تعلیم حاصل کر کے اپنی تقدیر بدل رہی ہیں اور خوشگوار زندگی گزار رہی ہیں۔لڑکیوں اور خواتین کے لیے تعلیم کو فروغ دینا ایک عظیم نصب العین ہے،  جس کا تعلق سماجی ترقی اور بنی نوع انسان کے مشترکہ مستقبل سے ہے۔ چین  یونیسکو  کے ساتھ دنیا بھر میں لڑکیوں اور خواتین کی تعلیم میں سرمایہ کاری بڑھانے، زیادہ سے زیادہ خواتین کو تعلیم کے مساوی حقوق حاصل کرنے میں مدد دینے  اور ایک روشن مستقبل تخلیق کرنے تعاون فراہم کرنا چاہتا ہے۔

اسی روز ناہوں نے  پیرس میں فرانسیسی صدر  ایمانوئل میکرون کی اہلیہ بریجٹ میکرون کے ساتھ میوزی ڈی اورسے کا دورہ کیا۔ دونوں سربراہان مملکت کی  بیگمات میوزیم میں داخل ہوئیں اور تھیم نمائش “پیرس 1874، کری ایٹنگ امپریشن”اور میوزیم کی عمدہ آئل پینٹنگ کی نمائش دیکھی۔ پھینگ لی یوان نے کہا کہ چین اور فرانس کے عوام مصوری کے فن سے بے حد محبت کرتے ہیں۔ امید ہے کہ فریقین مزید تبادلے کریں گے تاکہ دونوں ممالک کے عوام ایک دوسرے کی ثقافتی دلکشی کو مزید محسوس کر سکیں اور باہمی افہام و تفہیم کو گہرا کر سکیں۔ امید ہے کہ دونوں ممالک کے فنکار تبادلے اور باہمی سیکھنے کو تقویت دیں گے، ایک دوسرے کو متاثر کریں گے اور آرٹ کے مزید شاندار نمونے تخلیق کریں گے۔

آٹھ مئی کی صبح صدر شی جن پھنگ کی اہلیہ پھنگ لی یوان نے بلغراد میں سربیا کے صدر ووچیچ کی اہلیہ تمارا ووچیچ کے  ہمراہ سربیا کے قومی عجائب گھر کا دورہ کیا۔ دونوں سربراہان مملکت کی بیگمات  نے  پینٹنگز کی  نمائش  دیکھی ۔ اس موقع پر پھنگ لی یوان نے کہا کہ سربیا کے قومی عجائب گھر کی ایک طویل تاریخ ہے۔ عجائب گھر نہ صرف ثقافتی آثار کے تحفظ  اور ان کی  نمائش کے لیےدریچے  ہیں، بلکہ یہ تہذیب کے فروغ کے محلات بھی ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ  چین اور سربیا ثقافتی تبادلوں اور تعاون کو مزید مضبوط کریں گے اور مشترکہ طور پر تہذیبوں کے درمیان مکالمے کے لیے ایک پل تعمیر کریں گے۔  سربیا کا  قومی عجائب گھر  1844 میں بنایا گیا تھا اور یہ سربیا کا سب سے بڑا اور قدیم   عجائب گھر  ہے۔

نومئی کی سہ پہر، صدر شی جن پھنگ کی اہلیہ پھنگ لی یوان نے ہنگری کے وزیر اعظم ویکٹر اوربان کی اہلیہ انوکی ریوئے کے ہمراہ بوڈاپیسٹ میں ہنگری۔چینی دو لسانی اسکول کا دورہ کیا۔ پھنگ لی یوان اور ریوئے نے چینی کلاس، روایتی چینی ثقافت کی کلاسوں جیسے کاغذ تراشی اور خطاطی کا انتہائی دلچسپی سے مشاہدہ کیا اور طلباء کے ساتھ خوشگوار تبادلہ خیال کیا۔ پھنگ لی یوان نے کہا کہ ہنگری-چینی دو لسانی اسکول چین ہنگری دوستی کی علامت ہے، اور انہیں یہ دیکھ کر خوشی ہوئی ہے کہ  طالب علم بہت اچھی چینی زبان بولتے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر  کی کہ طلباء چین اور چینی ثقافت کو سیکھنے کے لئے سخت محنت کریں گے، چین کا دورہ کرنے یا حصول تعلیم کا موقع حاصل کریں گے، اور چین ہنگری دوستی کی وراثت اور فروغ میں فعال طور پر حصہ لیں گے.روانگی سے قبل پھنگ لی یوان نے اسکول میں چینی ثقافت کو متعارف کرانے والی کتب کا تحفہ بھی پیش کیا

zb

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Share via
Copy link