مایہ ناز اردو مصنفہ قانتہ رابعہ نے بیس کتابیں لکھنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔
قانتہ رابعہ کی اردو زبان میں بیسیویں تصنیف شائع ہوگئی ہے
ہم سماج لندن (خصوصی رپورٹ ) بر صغیر پاک و ہند کی مایہ ناز افسانہ نگار اور کہانی کار آپا قانتہ رابعہ کی اردو زبان میں بیسیویں تصنیف شائع ہوگئی ہے ۔ عالمی اشاعتی ادارے پریس فار پیس کے زیر اہتمام کہانیوں کا مجموعہ “ تیمور کیسے بدلہ ؟ رنگین آرٹ پیپر کے اضافی صفحات کے ساتھ دیدہ زیب تصاویر کے ساتھ شائع کیا گیا ہے -قانتہ رابعہ کی اس نئی تصنیف میں بچوں اور بڑوں کی اخلاقی تربیت کے مختلف عنوانات کے تحت دلچسپ اور مزے دار کہانیوں کوشامل کیا گیا ہے – قانتہ رابعہ کی تحریریں اہم ملکی اخبارات اور جرائد میں شائع ہوتی ہیں – قبل ازیں ان کی کتب سرکاری تعلیمی اداروں کی لائبریریاں کے لئے خصوصی پراجیکٹ کے طور پرشائع ہو چکی ہیں – مصنفہ ملکی اور قومی سطح کے متعدد اعزازت اور انعامات بھی جیت چکی ہیں -دو ہزار چوبیس میں ان کی تحریر کردہ ایک اورکتاب “ ننھا بہادر “ انڈیا اور پاکستان سے بیک وقت شایع ہو کر قارئین اور مبصرین سے داد و تحسین وصول کر چکی ہے –