انٹرنیشنل ریڈیو لسنرز آرگنائزیشن پاکستان کے نئے تنظیمی ڈھانچے کا اعلان۔
انٹرنیشنل ریڈیو لسنرز آرگنائزیشن پاکستان نے اپنی مرکزی اور صوبائی کابینہ کی مدت پوری ہونے کے بعد انہیں تحلیل کرتے ہوئے نئے تنظیمی ڈھانچے کا اعلان کردیا ۔ طویل مشاورت کے بعد تنظیم کی مرکزی اور چاروں صوبائی کابینات کا انتخاب کیا گیا ۔ اس بار مرکز ی صدر سینئر سامع اعجاز کریم، سینئر نائب صدر ظہیر احمد جمالی،نائب صدرسلیم اختر چدھڑ، جنرل سیکرٹری سردار منیر اختر، جوائنٹ سیکرٹری ارشد اقبال، سیکرٹری اطلاعات فیض کریم کلیری۔ اسی طرح پنجاب کابینہ میں صدر ملک تنویر ساقی، سینئر نائب صدر محمد ادریس، نائب صدر غلام رسول سیالوی، جنرل سیکرٹری اظہر محمود عین نقوی ، جوائنٹ سیکرٹری احسن نواز، سیکرٹری اطلاعات غفران منیر۔ اسی طرح سندھ کابینہ میں صدر دلدار احمد لغاری، سینئر نائب صدر سراج احمد نظامانی، نائب صدرحق نواز تگڑ، جنرل سیکرٹری کلیم اللہ سہریانی، جوائنٹ سیکرٹری طارق حکیم سانگی، سیکرٹری اطلاعات محبتی مورزادو گورچانی۔جب کہ خیبر پختونخوا کی کابینہ میں صدر دوست محمد، سینئر نائب صدر طاہر علی،نائب صدر ذیشان احمد، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر فیاض الحق، جوائنٹ سیکرٹری فیروز خان اور سیکرٹری اطلاعات مصباح الدین ۔ اس بار بلوچستان کابینہ کا بھی اعلان کیا گیا ہے جس کے مطابق صدر وہاگ کریم، سینئر نائب صدر اسد مراد، نائب صدر عابد حمید، جنرل سیکرٹری ساقم علی، جوائنٹ سیکرٹری وسیم بلوچ، سیکرٹری اطلاعات عید اللہ اسد۔
یاد رہے تنظیم کی چار رکنی شوریٰ کمیٹی کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے جس کے ممبران میں ارشد قریشی، مہر عبدالستار سلفی، محمد عقیل بشیر اور عابد حسین ساجد ہیں ۔ انٹرنیشنل ریڈیو لسنرز آرگنائزیشن پاکستان دنیا بھر میں ریڈیو سننے والے سامعین کی ایک نمائندہ اور منظم تنظیم ہے جو ریڈیو کی تشہیر و فلاح کے لیے سرگرم ہے اور تنظیم کا نعرہ ہے کہ ریڈیو ماضی نہیں مستقبل ہے۔
Great International Radio Listeners Organisation IRLO Pakistan is only one &best Platform Regarding Radio & Listeners its honour for me for being Senior Vice President of IRLO Pakistan best wishes for all Selected Cabinet members & Congratulations to all .
Best Regards
Zaheer Ahmed
Senior Vice President IRLO Pakistan
Thanks