ڈاکٹر افضل رضوی کی کتاب ” دَر بَرگِ لَالہ و گل ” کی تیسری جلد کی تقریبِ اجراء و پذیرائی۰۲ اکتوبر کو کراچی میں ہوگی۔

Spread the love

کراچی (ہم سماج پاکستان کراچی ) پاکستان آسٹریلیا لٹریری فورم (پالف) کے روحِ رواں اور معروف محقق و مصنف ڈاکٹر افضل رضوی کی علمی و تحقیقی تصنیف     دَر بَرگِ لَالہ و گل (کلامِ اقبال میں مطالعۂ نباتات) کی تیسری جلد کی تقریبِ اجراء اور پذیرائی مورخہ ۰۲ اکتوبر ۲۰۲۶ء بروز جمعہ، شام ۰۴بجے محبانِ بھوپال فورم کے زیرِ اہتمام اور اردو لغت بورڈ کراچی کے تعاون سے منعقد کی جا رہی ہے۔

یہ وقار تقریب اردو لغت بورڈ کراچی کے فرمان فتح پوری ہال (گلشنِ اقبال) میں منعقد ہوگی۔تقریب کی صدارت معروف شاعر و نقاد پروفیسر سحر انصاری کریں گے، جب کہ ممتاز محقق و دانشور پروفیسر ڈاکٹر معین الدین عقیل بطور مہمانِ خصوصی شرکت فرمائیں گے۔کتاب اور صاحبِ کتاب کی علمی خدمات پر اظہارِ خیال کرنے والوں میں نمایاں اہل قلم    پروفیسر ڈاکٹر رئیس احمد صمدانی،سید محمد  ناصر علی،  پروفیسر سیما ناز، ڈاکٹر نزہت انیس اورمحترمہ شگفتہ فرحت شامل ہیں۔

تقریب کے آغاز میں ابتدائی کلمات انچارج اردو لغت بورڈ طارق بن آزاد ادا کریں گے، جبکہ اختتام پر ندیم ہاشمی اظہارِ تشکر کریں گے۔ اس ادبی و علمی نشست کی نظامت کے فرائض معروف اینکر ڈاکٹر فرحانہ اویس انجام دیں گی۔

ادب دوست اور اقبالیات سے شغف رکھنے والے حضرات کو اس علمی و ادبی تقریب میں شرکت کی پرخلوص دعوت دی جاتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *